پرویزخٹک کا جنگلات اور ممنوعہ علاقوں میں کان کنی اور صنعتی سرگرمیوں کا نوٹس

سرمایہ کاروں کے نقصانات کی تلافی سرکاری اہل کاروں کی تنخواہوں اور املاک سے کی جائے، پرویز خٹک

سرمایہ کاروں کے نقصانات کی تلافی سرکاری اہل کاروں کی تنخواہوں اور املاک سے کی جائے، پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جنگلات اور ممنوعہ علاقوں میں کان کنی اور صنعتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سرکاری اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویزخٹک نے گزارہ جنگلات اور ممنوعہ علاقوں میں کان کنی اور صنعتی سرگرمیوں کا نوٹس لیا ہے اور ایسی سرگرمیوں کی اجازت دینے والے سرکاری اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔


وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ متنازع مقامات پر کان کنی کی اجازت دینے والے سرکاری اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرمایہ کاروں کے نقصانات کی تلافی سرکاری اہل کاروں کی تنخواہوں اور املاک سے کی جائے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر این او سی جاری کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائے جب کہ کیس احتساب اداروں اور عدالتوں کو بھجوائے جائیں کیوں کہ صوبائی حکومت نے عوام اور سرکاری مشینری کو قانون پسندی کی ڈگر پر لانے کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔
Load Next Story