پشین میں آپریشن 5 كروڑ روپے كا غیر ملكی سامان برآمد

سامان میں غیر ملكی كپڑا، گاڑیوں كے بھارتی ساختہ ٹائرز اور اسپئیر پارٹس شامل ہیں،کلکٹر کسٹم


ویب ڈیسک February 08, 2018
پکڑے گئے سامان میں غیر ملكی كپڑا، بھارتی ساختہ گاڑیوں كے ٹائرز اور گاڑیوں كے پارٹس شامل ہیں، کلکٹر کسٹم۔ فوٹو: فائل

كسٹم اور ایف سی نے پشین میں آپریشن کے دوران 5 كروڑ روپے مالیت كا غیر ملكی سامان قبضے میں لے کر گودام سیل كردیا۔

كلكٹر كسٹم اشرف علی نے دیگر افسران کے ہمراہ كسٹم ہاؤس میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ كسٹم نے ایف سی كے تعاون سے انٹیلی جنس بیس كارروائی میں پشین كے علاقے بند خوشدل خان میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 5 كروڑ روپے مالیت كا غیر ملكی كپڑا، بھارتی ساختہ گاڑیوں كے ٹائرز، موٹر سائیكلوں اور مختلف گاڑیوں كے اسپیئر پارٹس قبضے میں لے لیے جب کہ غیرملكی كپڑے میں پیراشوٹ لیدر كلاتھ، لیڈیز كپڑے شامل ہیں۔

كلكٹر كسٹم نے بتایا كہ كسٹم نے اسمگلنگ كی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ ملكی معیشت کے لیے بے ضروری ہیں کیوں کہ اسمگلنگ كا ناسور ملكی معیشت كو دیمک كی طرح چاٹ رہا ہے، ایسی كارروائیاں مزید جاری ركھی جائیں گی اور ریونیو كا جو ٹارگٹ ركھا گیا ہے اسے نہ صرف پورا كریں گے بلكہ اس میں مزید اضافہ كركے ملكی معیشت كو استحكام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔