برلن میں پاکستانی پھل اور سبزیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

پاکستانی آم اور کینو کے علاوہ پاکستانی کھجور میں بھی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے، پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک February 08, 2018
پاکستانی فروٹ ایکسپورٹرز رواں سا ل دو ملین ڈالر سے زائد بزنس حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں، فوٹو: فائل

برلن میں جاری سالانہ نمائش"فروٹ لاجسٹکا 2018"میں پاکستان کی پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، پاکستانی فروٹ ایکسپورٹرز رواں سال دو ملین ڈالر سے زائد بزنس حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ نمائش"فروٹ لاجسٹکا''میں ایک سو سے زائد ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں۔ نمائش میں پاکستانی پھل اور سبزیاں عالمی خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جرمنی میں پاکستانی کے سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے نمائش میں موجود پاکستانی آم اور کینو کے علاوہ اس سال خریدار پاکستانی کھجور میں بھی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں جو کہ ہمارے پھل کی ایکسپورٹ کے لیے بہت ہی خوش آئند بات ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس نمائش سے پاکستانی تاجروں نے 2 ملین ڈالر کا بزنس حاصل کیا تھا رواں سال پاکستانی ایکسپورٹرز 2 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

نمائش میں شریک پاکستانی تاجر پرامید ہیں کہ پھلوں کے علاوہ پاکستانی سبزیوں کے بھی ایکسپورٹ آرڈر حاصل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔