سونے کی تولہ قیمت مزید 600 روپے تک کم

تولہ نرخ55ہزار600 رہ گئے،صرف 2 روز کے اندر سونے پر 1 ہزار روپے گر گئے۔


Business Reporter February 09, 2018
تولہ نرخ55ہزار600 رہ گئے،صرف 2 روز کے اندر سونے پر 1 ہزار روپے گر گئے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: سونے کی مقامی قیمتوں میں مزید 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت16 ڈالر کی کمی سے1312 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور514 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47 ہزار 657 روپے ہو گئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت5 روپے کی کمی سے 810 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت4.29 روپے گھٹ کر 694.28 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں