رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کی مختلف شہروں میں 40 جائیدادوں کا انکشاف

ایک اکاؤنٹ میں 15 کروڑ کا سراغ لگا لیا، نیب


Staff Reporter February 09, 2018
ایکسپریس وے کے 75 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلیے ناظر کو متاثرین کی تصدیق کا حکم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائیکورٹ نے ایم پی اے ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ کے روبرو رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے پر نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی، نیب نے پیش رفت رپورٹ پیش کر دی.

نیب رپورٹ کے مطابق ستار راجپرکے ایک بینک اکاؤنٹ میں 15کروڑ روپے کا سراغ لگا لیا، ستار راجپر نے مختلف شہروں میں40سے زاید کمرشل پراپرٹیز بھی بنائیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے ستار راجپر کے خلاف مزید پیش رفت رپورٹ 5 اپریل کو طلب کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے 75 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے ناظر کو تصدیق کا حکم دے دیا، دو رکنی بینچ کے روبرو لیاری ایکسپریس وے کے75متاثرین کی معاوضے کیلیے ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناظر ہائی کورٹ کو متاثرین کی تصدیق کا حکم دے دیا۔

محمد حنیف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کیلیے لیاقت آباد کے گھروں کو مسمار کیا گیا، عدالت متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت دے چکی جب کہ 5 سال گزرگئے مگر معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں