سرچنگ میں تعصب برتنے پر بھارتی حکومت کا گوگل پر 136 کروڑ روپے جرمانہ

گوگل نے سرچنگ کے دوران جانب داری اور تعصب کا مظاہرہ کیا جس سے اس کے حریفوں اور صارفین کو نقصان ہوا، بھارتی حکومت


ویب ڈیسک February 09, 2018
گوگل نے سرچنگ کے دوران جانب داری اور تعصب کا مظاہرہ کیا جس سے اس کے حریفوں اور صارفین کو نقصان ہوا، بھارتی حکومت، فوٹو: انٹرنیٹ

بھارتی حکومت نے مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل سرچ پر ایک ارب 36 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی آئی (کمپی ٹیشن کمیشن آف انڈیا) نے گوگل انٹرنیٹ سرچ انجن کو اپنی پوزیشن کا ناجائز استعمال کرنے، سرچنگ کے دوران جانب داری اور تعصب برتنے کے جرم میں 136 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

سی سی آئی نے اپنے 190 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی فرم گوگل نے آن لائن ویب سرچنگ کے دوران اپنے حریفوں اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ تعصب برتتے ہوئے ان کا استحصال کیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گوگل سرچ انجن نے سرچنگ کے عمل کے دوران اپنے شراکت داروں کو فائدہ پہنچایا جس کے باعث مسابقت کی فضا کے بجائے اجارہ داری قائم ہوئی۔

دوسری جانب گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد آئندہ کے اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں