ونٹر اولمپکس ریسٹورانٹس نے کتے کے گوشت کی ڈشز روکنے سے انکار کر دیا

ایک اندازے کے مطابق جنوبی کوریائی باشندے ایک سال 10 لاکھ کتے کھاجاتے ہیں۔


AFP February 09, 2018
ایک اندازے کے مطابق جنوبی کوریائی باشندے ایک سال 10 لاکھ کتے کھاجاتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: ونٹر اولمپک کے میزبان شہر پیونگ چانگ میں کتے کے گوشت سے ڈشز تیار کرنیوالے ریسٹورانٹس نے کام روکنے کی حکومتی درخواست ٹھکرا دی۔

کتوں کے حقوق کیلیے کام کرنے والی تنظمیوں نے نہ صرف سیئول میں احتجاج کیا بلکہ گیمز کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم بھی چلائی جس پر مقامی حکومت کی جانب سے ان ریسٹورنٹس سے کہا گیا کہ وہ کم سے کم گیمز کے دنوں میں اپنا کام بند کردیں بدلے میں انھیں سبسڈی دی جائے گی، مگر 12 میں سے صرف 2ریسٹورنٹس اس پر راضی ہوئے جب کہ دیگر نے ابلے ہوئے کتوں سے بنی ڈشز کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق جنوبی کوریائی باشندے ایک سال 10 لاکھ کتے کھاجاتے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔