کینیا کے جواری گورڈن اوپیو نے17 میچز کا درست نتیجہ بتاکر جیک پوٹ جیت لیا

گورڈن نیروبی کی ایک غریب بستی میں دکاندار ہیں تاہم اب وہ کینیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام اپنے ساتھ گھر لے جائیں گے۔


AFP February 09, 2018
گورڈن نیروبی کی ایک غریب بستی میں دکاندار ہیں تاہم اب وہ کینیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام اپنے ساتھ گھر لے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کینیا کے جواری گورڈن اوپیو نے 17 میچز کا درست نتیجہ بتاکر 2.2 ملین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔

31 سالہ جواری گورڈن اوپیو نے مختلف یورپیئن لیگز کے 17 میچز کا درست نتیجہ بتاکر 2.2 ملین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔ ان کی آخری پیشگوئی ان کے ہموطن وکٹر وانیامہ نے پوری کی جنھوں نے انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہام ہاٹسپر کی جانب سے لیور پول کے خلاف میچ میں گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔

گورڈن نیروبی کی ایک غریب بستی میں دکاندار ہیں تاہم اب وہ کینیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام اپنے ساتھ گھر لے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔