شام میں اتحادی فورسز کی بمباری سے بشارالاسد کے حامی 200 جنگجو ہلاک

شامی فوج کے مشرقی غوطہ میں حملے جاری، 4 روز میں ہلاکتیں 210 ہوگئیں۔

روسی صدر پوتن اور ترک ہم منصب اردوان کا دہشت گردی کیخلاف تعاون پر اتفاق۔ فوٹو : فائل

شام میں امریکی اتحادی فورسز کی بمباری سے صدر بشارالاسد کے حامی 200 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

صوبہ دیرالزور میں پہلے بشارالاسد کے حامی جنگجوؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں امریکی اتحادی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو سو جنگجو مارے گئے۔


دریں اثنا مشرقی غوطہ میں گزشتہ روز بھی شامی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی جس میں مزید 67 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد 4 روز سے جاری بمباری میں ہلاکتیں 210 ہوگئیں جس میں 53 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی اتحادی فورسز ایس ڈی ایف کی حمایت کر رہے ہیں جس کی سربراہی کْرد اور عرب جنگجوؤں کے ہاتھ میں ہے۔ دوسری جانب روسی اور ترک صدور نے شام میں دہشت گردی کے خلاف فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
Load Next Story