جب بھی عدالت کہے گی خود کو قانون کے حوالے کردوں گا سنجے دت

معافی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، سنجے دت


ویب ڈیسک March 28, 2013
معافی کے لیے درخواست نہیں دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، سنجے دت فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ کے اداکارسنجے دت نے کہا ہے کہ جب بھی عدالت کہے گی خود کو قانون کے حوالے کردوں گا۔

نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں نے معافی کے لیے درخواست نہیں دی، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں جب بھی عدالت کہے گی خود کو قانون کے حوالے کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کراؤں اوراپنے گھروالوں کے ساتھ وقت گزاروں اورمیری لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھے سکون سے رہنے دیا جائے، میں اپنے ملک اور عوام سے بے حد محبت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 21 مارچ کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 میں ممبئی دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں سے غیر قانونی اسلحہ لے کر گھر میں چھپانے کے الزام میں5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس میں سے 18 ماہ قید وہ پہلے ہی بھگت چکے ہیں اور اب انہیں جیل میں ساڑھے 3 سال مزید قید میں گزارنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں