پیرو مسافربس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 14 زخمی

بس میں سوار زیادہ تر افراد کان کُن تھے جو چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔


ویب ڈیسک March 28, 2013
بس میں سوار زیادہ تر افراد کان کُن تھے جو چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔ فوٹو: فائل

پیرو میں مسافربس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی پیرو میں بس کھائی میں گرنے کا واقعہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، بس میں سوار زیادہ تر افراد کان کُن تھے جو چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں جا رہے تھے۔


پولیس کے مطابق بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر 80 میٹر گہری کھائی میں جا گری ،حادثہ اتنا شید تھا کہ بس کی چھت باڈی سے کٹ کر علیحدہ ہو گئی جب کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں