الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریوں کو تبدیل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔


ویب ڈیسک March 28, 2013
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔ فوٹو: فائل

ISTANBUL: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پنجاب کے موجودہ چیف سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ کو سندھ کا چیف سیکرٹری لگایا جائے اور سندھ کے چیف سیکرٹری راجہ عباس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں جبکہ سیکرٹری تعلیم قمر زمان چوہدری کو پنجاب کا چیف سیکرٹری لگایا جائے، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں