محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی

ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 09, 2018
ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں