یوم پاکستان پریڈ اسلام آباد میں کبوتر بازی پر پابندی
دوماہ کے دوران کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ
ضلعی انتظامیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریوں کے لیے کبوتراور پتنگ بازی پر پابندی لگادی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوم پاکستان کے موقع 23 مارچ کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی، جس کے لئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو ریہرسل کرنا ہے۔ جس کی وجہ سے 2 ماہ کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: یوم پاکستان پریڈ؛ موبائل سروس مکمل بند
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ فضا میں اڑتے ہوئے کبوتر جنگی طیاروں کے لئے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، دوماہ کے دوران کبوتر بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔