رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے سینیٹ ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لے لیا
فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں، رابطہ کمیٹی کا الیکشن کمیشن کو خط
رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار واپس لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم اختلافات؛ فاروق ستار کا آج شام بہادرآباد مرکز جانے کا اعلان
دوسری جانب پی آئی بی کالونی میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا آج شام 5 بجے اپنی رہائش گاہ پر پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد بہادرآباد میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی مرکز جاؤں گا جہاں آج شام 7 بجے بحیثیت سربراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
گزشتہ روز بھی فاروق ستار کو منانے کے لیے رابطہ کمیٹی کے وفد نے فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی کوشش کی لیکن وہ نہ مل سکےجس کے بعد فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فوری نوعیت کے فیصلے درکار ہیں، پوری رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے گھر گئی تھی اور ان کا ایک گھنٹہ 10 منٹ تک انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم پاکستان کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے، فاروق ستار
واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جب کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔