ایل این جی معاہدہ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ 12 فروری کو کرے گا


ویب ڈیسک February 09, 2018
سماعت چیف جسٹس کی سر برا ہی میں تین رکنی بینچ بارہ فروری کو کرے گا،فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی معاہدے سے متعلق قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے ایل این جی معاہدے کو کالعدم اور وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شیخ رشید نے ایل این جی معاہدہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عدالت عظمیٰ نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے مہنگی ایل این جی خرید کر قوم کو بیوقوف بنایا، اس میں اربوں کی کرپشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں