نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی سرداراختر مینگل کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

شفاف انتخابات کےلئے بلوچوں کے تحفظات دور کرنا ہون گے لیکن حکمران حق کی بات سننا پسند نہیں کرتے، اختر مینگل

اخترمینگل کے بغیر انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں، نگراں حکومت اختر مینگل کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش۔باروزئی فوٹو:

نگران وزیراعلٰی بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو مکمل تحفط فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں انہوں نے صوبے کے حالات اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ اخترمینگل کے بغیر انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں، نگراں حکومت اختر مینگل کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،اس موقع پر سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کےلئے بلوچوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے لیکن حکمراں حق کی بات سننا پسند نہیں کرتے۔


Load Next Story