پنجاب میں بیوروکریسی کوچند روزمیں تبدیل کردیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی

الیکشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ موٹی موٹی چیزوں پر عمل کیا جائے۔، نجم سیٹھی


ویب ڈیسک March 28, 2013
الیکشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ موٹی موٹی چیزوں پر عمل کیا جائے۔ نجم سیٹھی فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت بیوروکریسی کوچند روزمیں تبدیل کردیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہیٰ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سابق وزیراعلٰی شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں شفاف الیکشن کرانا ان کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں وہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صوبے کی نگراں کابینہ میں 5 ،6 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہوں گے، اس سلسلے میں کچھ نام زیر غور ہیں۔ ضرورت پڑنے پر کابینہ میں توسیع کردی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ الیکشن کمیشن کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد داتا دربار اور مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |