جراثیم کش پینٹ

درودیوار کو خوب صورت بنانے کے ساتھ بیماریاں پھیلانے والے جرثوں سے نجات دلائے


ندیم سبحان میو February 11, 2018
درودیوار کو خوب صورت بنانے کے ساتھ بیماریاں پھیلانے والے جرثوں سے نجات دلائے ۔ فوٹو : فائل

آنکھ سے دکھائی نہ دینے والے خردبینی اجسام میں شامل جراثیم انسان کو مختلف امراض میں مبتلا کردیتے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ یا ہوا میں شامل ہوکر جراثیم انسانی جسم میں پہنچتے ہیں اور انسان کے دفاعی نظام کو شکست دے کر اسے مختلف بیماریوں کا شکار بنادیتے ہیں۔

بیمار ہونے کی صورت میں کھائی جانے والی ادویہ ہمارے دفاعی نظام کو طاقت وَر بنا کر ان جراثیم کے خاتمے میں معاون ہوتی ہیں۔ یہاں یہ خیال ذہن میں آتا ہے کہ اگر جراثیم نہ ہوتے تو انسان بیمار بھی نہ ہوتا۔ تاہم جراثیم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، البتہ اپنے گھر کی حد تک ان سے نجات ضرور حاصل کی جاسکتی ہے۔

ٹیلی ویژن پر ہم جراثیم کش صابنوں کے اشتہار دیکھتے رہتے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہوتا ہے کہ یہ صابن ننانوے فی صد جراثیم کا خاتمہ کردیتا ہے۔ صابن صرف اس صورت میں جراثیم ہلاک کرتا ہے جب اسے استعمال کیا جائے۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیںکہ گھر سے جراثیم کا صفایا ہوجائے اور اس کے لیے کچھ کرنا بھی نہ پڑے تو پھر دیواروں پر ''پینٹ شیلڈ'' کروالیں۔ یہ پینٹ نہ صرف گھر کی دیواروں کو دل کش بناتا ہے بلکہ جراثیم کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

پینٹ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ جراثیم کش پینٹ ننانوے اعشاریہ نو فی صد جراثیم کا خاتمہ کردیتا ہے، ان میں عام امراض کے علاوہ مہلک بیماریوں کے جرثومے بھی شامل ہیں۔ دیواروں کے علاوہ اس سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی رنگا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |