الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی

نئے شیڈول کے مطابق امیدوار اب 29 مارچ کے بجائے31 مارچ تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

نئے انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کی حتمی فہرست 19اپریل کو جاری ہوگی۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی میں 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی، امیدوار اب29 مارچ کے بجائے 31 مارچ تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے انتخابی شیڈول کے تحت یکم سے 7 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل کے لیےاب 4 کے بجائے 3 دن ہوں گے،اس سلسلے میں 8 سے 10 اپریل تک اپیل دائر کی جاسکیں گی ۔ 16 پریل تک تمام اپیلیں نمٹادی جائیں گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست18اپریل کے بجائے 19اپریل کوجاری ہوگی۔
Load Next Story