ملالہ یوسف زئی زندگی کے تجربات پرمبنی کتاب لکھیں گی

میری کتاب صرف ایک سوانح عمری نہیں بلکہ ان لاکھوں بچوں کی کہانی ہوگی جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ملالہ


ویب ڈیسک March 28, 2013
ملالہ یوسف زئی برطانیہ ہی کے ایک اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کےلئے جدو جہد پر طالبان کے حملے سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی نے ایک برطانوی ادارے کے ساتھ اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب لکھنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو اس کتاب کے عوض 20 لاکھ برطانوی پاؤنڈز ملیں گے، اس سلسلے میں ملالہ کا کہنا ہے کہ ان کی کتاب صرف ایک سوانح عمری ہی نہیں ہوگی بلکہ ان لاکھوں بچوں کی کہانی ہوگی جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ برس طالبان نے مینگورہ میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ، پشاور اور راولپنڈی میں ابتدائی علاج کے بعد انہیں برطانیہ کے شہربرمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے علاج کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں