صنم ماروی نے تھر میں پانی اوربجلی کی فراہمی کیلیے کام شروع کردیا

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کیساتھ مل کرصاف پانی کے کنوئیں کھدوائے  ہیں، گلوکارہ


Qaiser Iftikhar February 10, 2018
کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کیساتھ مل کرصاف پانی کے کنوئیں کھدوائے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: ایکسپریس

معروف گلوکارہ صنم ماروی نے تھرکے علاقہ مٹھی کے باسیوں کوپانی اوربجلی کی فراہمی کیلیے اوورسیز پاکستانیوں کو اکھٹا کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔

''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے صنم ماروی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق سندھ سے ہے اورمیں بخوبی اندرون سندھ کے حالات سے واقف ہوں لیکن جومنظرگزشتہ دو دنوں کے دوران میں نے تھر کے علاقہ مٹھی میں دیکھا ہے، اس کو لفظوں میں بیان کرنا انتہائی مشکل ہے۔

صنم ماروی نے بتایا کہ اس خطے میں بسنے والے لوگوں کے پاس نہ صاف پانی ہے اورنہ ہی بجلی، نہ ہی ان کے پاس کوئی اسکول ہے اورنہ ہی اسپتال، حاملہ خواتین ناجانے کیسے زندگی بسر کررہی ہیں جب کہ ہر سال بہت سی صرف اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے وفات پاجاتی ہیں اسی لیے میں نے کینیڈا میں بسنے والے مخیرپاکستانیوں کومدعوکیا تھا اوران کے ساتھ مل کرہم نے دودن کے دوران کثیررقم سے وہاں پر صاف پانی کے کنوئیں کھدوائے اورنلکے بھی لگوائے۔ اس کے علاوہ خواتین اوربچوں کو نئے کپڑے بھی دیے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ اس دوران مجھے بچوں اورخواتین سے بات کرنے کا موقع ملا توان کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ بجلی جیسی کوئی چیز ہے جس سے رات کے وقت روشنی ہوجاتی ہے۔ یہی نہیں ان تک پہنچنے کیلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں