پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 11ویں قسط ادا کردی

اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہویں قسط کی مد میں 14 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئی ایم ایف کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک March 28, 2013
اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہویں قسط کی مد میں 14 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئی ایم ایف کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 11ویں قسط ادا کردی جبکہ 12ویں قسط بھی 3 دن بعد ادا کرنا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 11ویں قسط کی مد میں 14 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر آئی ایم ایف کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں جس کے بعد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت حاصل کردہ 4 ارب 93 کروڑ 36 لاکھ ایس ڈی آر میں سے پاکستان اب تک ایک ارب 69 کروڑ واپس کرچکا ہےاور اب بھی 3 ارب 14 کروڑ ایس ڈی آر کا قرض باقی ہے۔

ملک پر سے گیارہویں قسط کا بوجھ تو اتر گیا مگر بارہویں قسط یکم اپریل کو 71 ملین ایس ڈی آر آئی ایم ایف کو واپس کرنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں