الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں سرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی

الیکشن کمیشن کو نگراں حکومتوں پر پورا اعتماد ہے اس لئے بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہیں، افضل خان

ترقیاتی فنڈز پر پابندی برقرار رہے گی الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں سرکاری ادروں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کردی ہے تاہم ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی برقرار رہے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کا مقصد سابق حکومتوں کی جانب سے مبینہ طور پر سیاسی فوائد کے حصول سے روکنا تھا۔ اب جب کہ ملک بھر میں نگراں حکومتوں کا قیام عمل میں آچکا ہے اور الیکشن کمیشن کو ان پر پورا اعتماد ہے کہ یہ حکومتیں ذاتی فوائد سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں گی اس لئے الیکش کمیشن نے سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں پرعائد پابندی اٹھالی ہے تاہم ترقیاتی فنڈز پر پابندی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے آخری دنوں میں سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی ئائد کردی تھی۔
Load Next Story