سی پیک میں بھارتی مداخلت خفیہ نہیں رہی پاکستان

بھارتی آرمی چیف جو بھی کہہ لے شہادت مومن کا مطلوب و مقصود ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ڈاکٹر محمد فیصل


Numainda Express February 10, 2018
غیر دفاعی امداد روکنے کے امریکی بل کا جائزہ لے رہے ہیں، چینی باشندوں کو تحفظ دیں گے، ترجمان دفترخارجہ کی پریس بریفنگ. فوٹو: فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی تخریب کاری اور سی پیک میں بھارتی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی جس کا واضح ثبوت کلبھوشن یادیو ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ2018 میں بھارتی فوج نے 190سے زائد مرتبہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی، بھارتی قابض فوج نے2 کشمیریوں کو شوپیاں میںشہیدکیاجبکہ ایک لڑکی شدیدزخمی ہوئی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پرکھڑا ہونا چاہیے، بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازارگرم کر رکھاہے، نیزہ پیر، نکیال اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہر ریاست کو خلائی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حق ہے لیکن یہ پرامن مقاصدکیلیے ہونا چاہیے، اس سے ہتھیاروںکی دوڑ نہیںشروع ہونی چاہیے، پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کوپیش نظر رکھتے ہوئے دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغان وفد سے آج سہ پہر اورکل ملاقاتیں ہوںگی جن میں مہاجرین کی وطن واپسی اور سرحد پار حملوں کا معاملہ اٹھایاجائے گا، ہم امریکا میں پاکستان کوغیردفاعی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ بھارت آج تک جواب نہیں دے سکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک پٹیل کا پاسپورٹ کہاںسے آیا، بھارت نے کلبھوشن کی رٹائرمنٹ کی کوئی دستاویزات نہیں دیں، جنوری2017 سے بھارت سے دستاویزات مانگ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مالدیپ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہم مالدیپ میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان پائپ لائن منصوبہ جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ مودی پاکستان کے معاملات میں برملامداخلت کرتے ہیں، ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، بھارتی آرمی چیف جوکہہ لے شہادت مومن کامطلوب و مقصودہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغان سرزمین پرافغانوں کے زیرِانتظام مفاہمت سے ہی امن ممکن ہے اور پاکستان بھی یہی سمجھتاہے کہ افغان مسئلے کابہترین حل سیاسی حل ہی ہے، حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک استحکام خطے کے ملکوں کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |