پولیس نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپوکو قتل کرنے والے مبینہ قاتل کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس پی لیاری کے مطابق ارشد پپو کے قتل میں ملوث ملزم شاہ جہاں بلوچ اس سے قبل بھی قتل کی دو وارداتوں میں ملوث ہے تاہم عدالت کی جانب سے اسے پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور وہ گرفتاری کے وقت لیاری جنرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔
واضح رہے کہ دو ہفتوں قبل لیاری سے ارشد پپو اور اس کے بھائی کی سر بریدہ لاشیں ملی تھیں جس کے چند روز بعد اسے قتل کرنے کی وڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ارشد پپو کی لاش کے ٹکرے کرتے دکھایا گیا تھا۔
ارشد پپو کے خلاف 80 سے زائد مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج تھے اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔