شام نے اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرایا اسرائیل کی تصدیق

جنگی طیارہ شام میں موجود ہدف کو نشانہ بنارہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا، اسرائیل


ویب ڈیسک February 10, 2018
جنگی طیارہ شام میں موجود ہدف کو نشانہ بنارہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا، اسرائیل : فوٹو : فائل

اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری افواج نے ہمارا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شامی افواج کی جانب سے ان کا ایک جنگی طیارہ ایف 16 تباہ کیا گیا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور معمولی زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا

اسرائیل وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ شام میں موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا اور اس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے ڈرون کو نشانہ بنایا تھا جو اسرائیل کی حدود میں داخل ہوچکا تھا، شمالی اسرائیل کے شہروں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے تھے جب کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات بھی ملی تھیں، اور جب تحقیقات کی گئیں تو ڈرون کی شناخت ہوگئی کہ اسے شام سے چھوڑا گیا تھا، جواب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بھی شام کے اندر اس جگہ کو نشانہ بنایا تاہم شامی فورسز نے ہمارے جنگی طیارے کو ہدف بنا کر تباہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں