مساجد میں ہزاروں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اعتکاف میںبیٹھنے والوںکی رجسٹریشن کی گئی ہے


Nasiruddin August 09, 2012
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اعتکاف میںبیٹھنے والوںکی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔ فوٹو فائل

شہرکی سیکڑوں مساجد میں ہزاروں افرادآج (جمعرات)کو اعتکاف میں بیٹھیں گے، اس سلسلے میں مساجد میں معتکفین کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مساجد میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوںکی باقاعدہ رجسٹریشن کی ہے اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے پرفارمے بھروائے ہیں، شناختی کارڈکی کاپی کے علاوہ علاقے کے ذمے دارکے دستخط بھی حاصل کیے ہیں۔

عیدالفطرکا چاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائے گا،شہرکی بڑی بڑی مساجد فیضان مدینہ سبزی منڈی ،میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، جامع مسجد کنزل الایمان،جناح مسجد برنس روڈ، جامع مسجد آرام باغ ودیگر مساجد میں معتکفین کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں اعتکاف کیلیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

فیضان مدینہ میں ڈھائی ہزار افراد 30روزہ اعتکاف کیلیے یکم رمضان سے بیٹھ چکے ہیں جبکہ فیضان مدینہ میں ایک اندازے کے مطابق 20 رمضان سے اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہوجائے گی،دعوت اسلامی کے ذمے دارعمران عطاری نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ فیضان مدینہ میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو شناخت کیلیے کارڈ جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں