مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

پاکستان زندہ باد کے نعرے ذاتی خیالات ہیں اور اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اکبر لون

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے نعرے لگانے کی مذمت کی ہے،فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی اکبر لون نے بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کے ردعمل میں 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگادیے۔

اکبر لون کا کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، یہ میرے ذاتی خیالات ہیں اور اس سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسمبلی میں 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے بی جے پی ارکان کی جانب سے اشتعال دلانے پر لگائے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ہندوؤں کا مقبوضہ کشمیر اسمبلی پر حملہ

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اکبر لون کے نعروں کی مذمت کرتے ہیں اور رکن اسمبلی کا یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں بھارتی فوجی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story