ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لوں گا مصباح الحق

ناقدین کی تنقید نے مجھے اچھی بیٹنگ اور اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کے لئے مزید اکسایا ہے، مصباح الحق

مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے بیٹنگ اسٹائل میں کافی حد تک تبدیلی لائے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایک روزہ میچز میں بہتر پرفارمنس دیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

SYDNEY:
پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں مزید مستعدی اور مثبت سوچ سے بیٹنگ کریں گے، مصباح کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹيم کے باقی کھلاڑیوں سے اس سلسلے میں مشورہ کیا اور ان سب کا یہی کہنا ہے کہ پوری ٹيم کو مثبت سوچ اپنانے اور کھیلنے کے دوران وکٹ گرنے کے ڈر سے بے فکر ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے۔


پاکستانی ٹيم کے کپتان نے کہا کہ وہ اپنے بیٹنگ اسٹائل میں کافی حد تک تبدیلی لائے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایک روزہ میچز میں بہتر پرفارمنس دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچز میں واپسی کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مصباح نے کہا کہ ناقدین کی تنقید نے مجھے اچھی بیٹنگ کرنے اور اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کے لئے مزید اکسایا ہے اور مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ میں کس طرح اپنی ٹيم اور اپنے لئے بہتر طریقے سے کھیل سکتا ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story