لکپاس کے مقام پر کوچ کھائی میں گرگئی 4 افراد جاں بحق

حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی


ویب ڈیسک February 11, 2018
مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

PESHAWAR: کوئٹہ سے ملحقہ مستونگ کے علاقے لکپاس پر مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مستونگ کے علاقے لکپاس پر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جو موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کوشیخ زید اور سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں