راولپنڈی سپریم کورٹ کے وکیل چوہدری محمد خان فائرنگ سے جاں بحق

چوہدری محمد خان کی کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب چوہدری محمد خان کی ہلاکت پر وکلا نے کل جڑواں شہروں میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
سپریم کورٹ کے وکیل چوہدری محمد خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق چوہدری محمد خان کی کار پر فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم اس کی وجوہات اب تک معلوم نہیں کی جاسکی ہیں۔

دوسری جانب چوہدری محمد خان کی ہلاکت پر وکلا نے کل جڑواں شہروں میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story