غیرمعیاری منرل واٹر فرمز کے خلاف کریک ڈاؤن 8 یونٹ سیل

یونٹس منرل واٹر کی غیرقانونی مینوفیکچرنگ، اسٹاک اور فروخت میں ملوث پائے گئے، حکام


APP February 11, 2018
پی ایس کیوسی اے کی کراچی کے علاقوں گلشن اقبال13 ڈی،ملیراورمیرپورخاص میں کارروائیاں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی ٹیم نے ملک بھر میں غیرمعیاری منرل واٹر کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منرل واٹر تیار کرنے والے 8غیر قانونی یونٹوں کو سیل کر دیا۔

غیر معیاری منرل واٹر تیار کرنے والے برانڈز میں ساکا پیور ڈرنکنگ واٹر،آر او پلانٹ،کیپری واٹر، اکوا کلین، سی بریز اورکیو ایم اے واٹر شامل ہیں۔ ہفتہ کو پی ایس سی کیو سی اے کے مطابق ٹیم نے گلشن اقبال13 ڈی، ملیر ایریاز کراچی اور میر پور خاص میں واقع یونٹس کو ضبط کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ یونٹس منرل واٹر کی غیرقانونی مینوفیکچرنگ، اسٹاک اور فروخت میں ملوث پائے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس سی کیو سی اے انجینئر محمد خالد صدیق نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ملک بھر میں غیر معیاری منرل واٹر تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف بھرپو ر کارروائی کر رہی ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں