یوٹیلٹی اسٹورز کی بہتری کیلیے جامع میکنزم بنانے کا فیصلہ

کارپوریشن آپریشنل اخراجات میں کمی لائے گی، حکام


APP February 11, 2018
کارپوریشن آپریشنل اخراجات میں کمی لائے گی، حکام۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں ڈیلیوری سروسز میں اضافے کے ذریعے کارپوریشن کی کارکردگی کی بہتری کیلیے جامع میکنزم تیار کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھر میں اپنے صارفین کو روزمرہ استعمال کی معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے پروڈیوسرز اور مینو فیکچررز کیساتھ جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کیلیے پلان وضع کر رہی ہے۔

یو ایس سی حکام نے کہا کہ کارپوریشن نقصانات پر قابو پانے اور منافع بڑھانے کی غرض سے سبسڈی، ہیومن ریسورس اور دیگر پالیسیاں متعارف اور اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن آپریشنل اخراجات میں کمی لائے گی اور اکاؤنٹس میں مکمل شفافیت لانے کیلیے سینئر مینجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے تمام ادائیگیوں کے پری آڈٹ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں