محکمہ ڈاک میں 2 سال کے اندر 20 کروڑ کی ڈکیتی وچوری

6کروڑ90لاکھ ریکور،ڈاکخانوں اوردفاتر میں2016سے اب تک43وارداتیں ہوچکیں

6کروڑ90لاکھ ریکور،ڈاکخانوں اوردفاتر میں2016سے اب تک43وارداتیں ہوچکیں۔ فوو: فائل

پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں ڈاک خانوں اور دفاتر میں گزشتہ 2 سال کے دوران 20کروڑ روپے سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جن میں سے صرف 6 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کیے جا سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کے مختلف دفاتر اور ڈاک خانوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد واقعات ہوئے جس کے باعث پاکستان پوسٹ کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا،2016 میں 25 سے زائد جبکہ 2017 میں 16 چوری اور ڈکیتی کے واقعات پیش آئے۔


اسی طرح 2018 میں ا ب تک چوری اور ڈکیتی کے 2 واقعات ہو چکے ہیں جن کے باعث پاکستان پوسٹ کو کروڑوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑا ہے تاہم ان میں سے 6 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکور کر لیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story