جارج بیلی کا ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کو 2 ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف

گدھے کے انداز میں اس کو کک ماری اور وہ 2ٹکڑے ہوگئی، آسٹریلوی کرکٹر


Sports Desk February 11, 2018
گدھے کے انداز میں اس کو کک ماری اور وہ 2ٹکڑے ہوگئی، آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: آئی سی سی

آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی نے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کو2 ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

جارج بیلی نے کہاکہ اپنے ملک میں ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے ان کے پاس 2 یادگار چیزیں موجود ہیں ایک تو اورنج ویسٹ کوٹ جو وہ بطور 12واں کھلاڑی زیادہ تر ٹورنامنٹ میں پہنے رہے اور دوسرا ورلڈ کپ ٹرافی کے پیچ ہیں جو ان سے ٹوٹ گئی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر نے بتایا کہ کامیابی کے بعد میں ٹرافی پر بیٹھا ہوا تھا کہ کسی نے کہا کہ یہ ٹوٹ جائے گی، میں نے کہا نہیں یہ بہت مضبوط ہے اور پھر گدھے کے انداز میں اس کو کک ماری اور وہ 2ٹکڑے ہوگئی، باقی ٹیم سوئی ہوئی تھی اور میں ٹرافی کو ویلڈ کرانے کیلیے گھوم رہا تھا۔

جارج بیلی نے بتایا کہ چار گھنٹے بعد ہمیں اس کے ہمراہ فیڈریشن اسکوائر پر شائقین کے درمیان جشن منانا تھا، میں ٹرافی کو ٹھیک کرا لایا مگر وہ اچھی حالت میں نہیں تھی، پھر جب میں خود ہی اس کو باقی کھلاڑیوں کو دکھا رہا تھا تو وہ ٹوٹ گئی، ہمارے منیجر نے آئی سی سی سے اس کی نقل کا بندوبست کرایا جس سے میری جان میں جان آئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔