اعلیٰ افسران کے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خدشہ وارننگ جاری

وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور تمام اعلیٰ افسران کے لیے وفاقی حکومت کا مراسلہ۔


حسیب حنیف February 11, 2018
وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور تمام اعلیٰ افسران کے لیے وفاقی حکومت کا مراسلہ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کے ای میل اکاؤنٹس کو بعض بیرونی عناصرکی جانب سے ہیک کیے جانے کے خدشے پرحکومت نے انتباہی مراسلہ جاری کردیاہے۔

ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے اعلیٰ افسران کے ای میل اکاؤنٹس ہیک ہونے کے خد شے پر گزشتہ دنوں ایک مراسلہ جا ری کیاہے، یہ مراسلہ وفاقی وزارتوں کے تمام سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے علاوہ تمام اعلیٰ افسران کے لیے جا ری کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ افسران کے لیے یہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ گوگل میپ پر حساس مقامات کی لوکیشن کو مارک کرنے سے گریز کریں، حساس مقامات پر تصاویر نہ لی جائیں، اینڈرائیڈ موبائل سیٹ پر آٹو لوکیشن اپ ڈیٹ بند رکھی جائے۔

مراسلے میں سرکا ری افسران کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیاہے کہ بیرون ممالک سے آنے والی ایک ای میل کے ذریعے اعلیٰ افسران کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس ای میل کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں