الیکشن کے بعد میں پی ٹی آئی سمیت دیگر سے اتحاد ہوسکتا ہے بلاول

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کوعالمی سطح پرسازشوں اور مشکل صورتحال کاسامنا ہے، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو


News Agencies/Numainda Express February 11, 2018
بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کوعالمی سطح پرسازشوں اور مشکل صورتحال کاسامنا ہے، واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات تنہا لڑے گی تاہم الیکشن کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر غور کر سکتی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کوعالمی سطح پرسازشوں اور مشکل صورتحال کاسامنا ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کی قیادت اندرونی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر دنیا کے تحفظات دورکرے اور پاکستان کااجلا چہرہ پیش کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں