دیس بدیس کے کھانے

بنائیے اپنی پسند کے مزیدار سوپ۔

بنائیے اپنی پسند کے مزیدار سوپ۔ فوٹو: فائل

اسپیشل سوپ

اجزا:

چکن...2 کپ

یخنی...8 کپ

گاجر...2عدد

بند گوبھی...1/2 کپ

ہری پیاز...1 عدد

آلو...ایک عدد کدوکش کیا ہوا

شملہ مرچ...1 عدد

ہری مرچیں...4 عدد

کیچپ...1/2 کپ

چلی ساس...2 کھانے کے چمچیے

انڈا...1 عدد

سرکہ...4 کھانے کے چمچیے

سویا سوس...4 کھانے کے چمچیے

کارن فلار...2 کھانے کے چمچیے

ادرک لہسن کا پیسٹ...1 کھانے کا چمچہ

نمک...حسب ذائقہ

اجینو موتو...1/2 چائے کا چمچیہ

ترکیب:

پانی میں چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ابال لیں۔ جب چکن گل جائے تو اس کے ریشے کرلیں (بچے ہوئے پانی کو یخنی کے طور پر الگ رکھ لیں) اور ایک پتیلی میں یخنی، بند گوبھی باریک چوپ کی ہوئی، آلو کدوکش کیا ہوا، ڈال کر 5 منٹ پکائیں۔ پھر گاجر پتلی اور لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں۔ ہری مرچیں اور شملہ مرچ باریک چوپ کرکے ڈالیں۔ نمک، اجینو موتو، کیچپ، چلی سوس، سویا سوس، سرکہ اور مرغی کا ریشہ ڈال کر 10 سے 12 منٹ پکائیں۔ اس کے بعد کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، کالی مرچ پاؤڈر چھڑکیں۔ ایک انڈا پھینٹ کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کرکے چمچہ چلائیں، اتار کر اس کے اوپر پاپڑی کا چورا ڈال کر پیش کریں۔

چکن سوپ

اجزا:

چکن...1 پاؤ

انڈے...2 عدد

نمک...حسب ذائقہ

کالی مرچ پسی ہوئی...1 کھانے کا چمچہ

سرکہ...3 کھانے کے چمچے

سویا سوس...3 کھانے کے چمچے

موٹی ہری مرچ...1عدد

کارن فلار...3 کھانے کے چمچے

چکن کیوب...2 عدد

ترکیب:

1 لیٹر پانی میں چکن ڈال کر اتنا ابالیں کہ چکن گل جائے اور نرم ہوجائے۔ پھر چکن کے ریشے ریشے کرلیں اور اسی پانی میں چکن کیوب، ثابت ہری مرچ، نمک، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس ڈالیں اور درمیانی آنچ پر 5 سے 6 منٹ پکائیں۔ اس کے بعد 2 انڈے پھینٹ کر اس میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتی جائیں اور پھر کارن فلار (پانی میں گھول کر) ڈالیں اور اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔ لیجیے چکن سوپ تیار ہے۔

سبزیوں سے تیار کردہ کرنچی سوپ

اجزا:

آلو...2 عدد

گاجر...2 عدد

مٹر...1/2 کپ

نمک...حسب ذائقہ


شملہ مرچ...1 عدد

بند گوبھی...1/2 کپ

کالی مرچ ثابت...1 کھانے کا چمچہ

چکن پاؤڈر...1 کھانے کا چمچہ

سرکہ...3 کھانے کے چمچے

سویا سوس...3 کھانے کے چمچے

چلی سوس...2 کھانے کے چمچے

ترکیب:

1 لیٹر پانی میں آلو، گاجر اور شملہ مرچ چوپ کرکے ڈالیں۔ چکن پاؤڈر، نمک، مٹر، کالی مرچ، سرکہ، چلی سوس، سویا سوس ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ سبزیاں گل جائیں تو اسی پانی سمیت انھیں جوسر میں بلینڈ کرلیں، پھر نکال کر دوبارہ 10 سے 15 منٹ ہلکی آنچ پر مزید پکالیں۔ مزے دار سبزی سوپ تیار ہے۔

سوئیٹ اینڈ ساور سوپ

اجزا:

چکن...1 کپ

سرکہ...1/4 کپ

سویا سوس...1/4 کپ

نمک...حسب ذائقہ

چلی سوس...2 کھانے کے چمچے

کیچپ...1کپ

چینی...2 کھانے کے چمچے

کالی مرچ پاؤڈر...1 چائے کا چمچہ

شملہ مرچ...1عدد

ہری پیاز...2 عدد

کارن فلار...4 کھانے کے چمچے

ترکیب:

1/2 لیٹر پانی گرم کریں، پانی میں جوش آنے لگے تو چکن کی بوٹیاں ڈالی دیں، جب چکن گل جائے تو ہری پیاز اور شملہ مرچ باریک چوپ کرکے ڈال دیں، کیچپ، سرکہ، سویا سوس، چلی سوس، کالی مرچ پاؤڈر، Red فوڈ کلر ایک چٹکی، ڈال کر 15 منٹ پکالیں، پھر چینی ڈالیں، کارن فلور (پانی میں گھول کر) تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں، ہلکی آنچ کرکے مسلسل چمچہ چلائیں، اوپر سے ہری پیاز باریک چوپ کرکے گارنش کریں۔

شاہی یخنی

اجزا:

بکرے کا گوشت...1 پاؤ

پانی...1 لیٹر

تیز پات...2 عدد

دار چینی کے ٹکڑے...2 عدد

ثابت کالی مرچ...6 عدد

ثابت دھنیا...1 چائے کا چمچے

سونف...1چائے کا چمچے

ہرا دھنیا...1گڈی

لہسن کے جوے...2 عدد

ادرک...1 انچ کا ٹکڑا

پیاز...1 عدد

زیرہ ثابت...1 کھانے کا چمچے

ترکیب:

1 لیٹر پانی میں گوشت، ہرا دھنیا، پیاز کے چوپ کیے ہوئے ٹکڑے، لہسن کے ثابت جوے، ادرک کا ٹکڑا، تیزپات، دارچینی، ثابت کالی مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ ڈال کر ایک گھنٹہ درمیانی آنچ پر پکا کر چھان لیں۔

 
Load Next Story