ایف سی بلوچستان کا آپریشن 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز بھی برآمد کرلیں


ویب ڈیسک February 11, 2018
سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کرلیں فوٹو:فائل

فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کرتے ہوئے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اور پشین میں کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں