کورنگیعوام نے ایم پی اے کی مدد سے پانی کی چوری پکڑلی

بلاک QاورOکے مکینوںکاعامرمعین سے اظہارتشکر،Tبلاک میںپانی دیاجائے،مکین


Staff Reporter August 09, 2012
بلاک QاورOکے مکینوںکاعامرمعین سے اظہارتشکر،Tبلاک میںپانی دیاجائے،مکین

کورنگی کے عوام نے ایم پی اے کی مدد سے پانی کی چوری پکڑلی،کورنگی کے مختلف مقامات پر بااثر افراد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائن میں سوراخ کرکے نہ صرف غیر قانونی کنکشن حاصل کرلیے ہیں بلکہ دوسرے شہریوں کا پانی روکنے کیلیے مختلف مقامات پر پائپ لائنوں میں رکاوٹیں بھی ڈال دی ہیں۔

کورنگی نمبر2 کے بلاک کیو کے عوام گذشتہ تین سال سے پانی کے بحران کا شکار تھے، اس سلسلے میں انھوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تحریری شکایات کیں، مظاہرے بھی کیے ، لیکن پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ،گذشتہ روز مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کا سروے کیا کہ پانی کس مقام تک آرہا ہے اور رکاوٹ کہاں سے ہے ،اس سروے کے دوران مکینوں کو شک ہوا کہ مکان نمبر 48اور 49تک پانی دستیاب ہے لیکن Q50 کو پانی دستیاب نہیں اور اس سے آگے تقریبا 300مکان پانی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔

اس صورتحال پر اہل محلہ نے ان مکانات کے قریب کھدائی کرائی ، کھدائی کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان مکانات کے سامنے سے جانیوالی 6انچ کی پائپ لائن میں رکاوٹیں ڈال کر پانی کی فراہمی دانستہ طور پر روکی گئی ہے ،پانی کی مسلسل عدم فراہمی کے سبب عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عامر معین سے رجوع کیا اور انھوں نے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے متبادل منصوبہ بندی کی،اس منصوبے پرجب عمل کا وقت آیا تو شہریوں نے پانی چوری کا بھی سراغ لگالیا، ایم پی اے نے بلاک O میں بھی پانی کا مسئلہ حل کرادیا، بلاک QاورOکے مکینوںنے ایم پی اے عامرمعین سے درینہ مسئلہ حل کرانے پراظہارتشکر کیا ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ Tبلاک میں بھی پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |