نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا رانا ثنااللہ

صاف پانی کے ساتھ صاف انصاف بھی ضروری ہے، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک February 11, 2018
صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے، وزیر قانون پنجاب فوٹو : فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا تاہم چیف جسٹس نے جس خواہش کا اظہار کیا اللہ کرے وہ پوری ہو۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے ساتھ صاف انصاف بھی ضروری ہے، کسی بھی معاشرے میں عدلیہ کا احترام فلاہی معاشرے کی دلیل ہے، صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے، جو کیس ٹرائل ہو چکا اس کی تفتیش دوبارہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ کچھ عناصر ریمارکس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کردی

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا جب کہ چیف جسٹس نے (ن) لیگ کے اگلا الیکشن جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اللہ کرے وہ پوری ہو۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی عدالت میں پیشی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عدالتوں کے بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کر رہے، ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں اور فیصلوں پر تنقید ہمارا حق ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) عدلیہ کے وقار پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب بیان من گھڑت ہے اور چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں