کراچی میں پی ایس ایل 3 فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل

غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نےسیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا


ویب ڈیسک February 11, 2018
پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات ہیں۔ فوٹو : فائل

KIEV: پی ایس ایل تھری کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

کراچی میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فُل ڈریس ریہرسل کی گئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات تھے۔ سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند جب کہ کچھ مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کے لیے سیکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز سے بھی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کی گئی جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود رہے، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود تھیں۔

آئی سی سی کے وفد نے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا جب کہ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ 7 روز میں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں