پوجا گپتا نئی فلم میں سیف کی ہیروئن بنیں گی

بالی وڈ اسٹار فلم ’گو، گوا، گون‘‘ میں زندہ لاشوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔

بالی وڈ اسٹار فلم ’گو، گوا، گون‘‘ میں زندہ لاشوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
بالی وڈ اداکارہ پوجا گپتا نئی فلم میں سیف علی خان کی ہیروئن بنیں گی۔


اداکارہ پوجا گپتا کا کہنا نئی فلم انتہائی دلچسپ ہے۔ اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی ریلیز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ''گو، گوا، گون دو دوستوں کی کہانی ہے جو تفریح کی غرض سے گوا کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں ان کا سامنا زندہ لاشوں سے ہو جاتا ہے۔

فلم میں سیف علی خان الگ طرح نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کردار ایک روسی شکاری کا ہے جو بدروحوں کا شکار کرتا ہے۔ سابق مس انڈیا پوجا گپتا''گو، گوا، گون''میں مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ فلم 10 مئی کو ریلیز ہوگی۔
Load Next Story