چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا نوٹس لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کا جعلی مقابلوں کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان


ویب ڈیسک February 11, 2018
پاکستان تحریک انصاف کا جعلی مقابلوں کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان فوٹو:فائل

JAIPUR: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لے لیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے جعلی مقابلوں کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں کہ مقابلوں میں کتنے افراد مارے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری سے بھی ایک سال میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سیکرٹری داخلہ نے رپورٹ کے لئے دس روز مانگے تو چیف جسٹس نے 10 روز کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 14 ملزمان ہلاک

ادھر تحریک انصاف نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے ایما پر جعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بہت خوفناک ہے، پنجاب میں ایسے پولیس مقابلوں کا کوئی شمار ہی نہیں، صرف قصور میں 137 لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر عدالتی کاروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں، تحریک انصاف جعلی مقابلوں میں مارے جانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اور جعلی مقابلوں کے مقدمہ میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں