سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کردی

چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک February 11, 2018
چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، سپریم کورٹ۔ فوٹو : فائل

TOKYO: سپریم کورٹ نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب بیان من گھڑت ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے منسوب بیان غلط ، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کی اگلی حکومت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے صاف پانی کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا خیال ہے شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں نوازشریف کے کہنے پر بنے گا جب کہ چیف جسٹس نے (ن) لیگ کے اگلا الیکشن جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اللہ کرے وہ پوری ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں