ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کامران ٹیسوری کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا

رابطہ کمیٹی نے مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی منظوری سے رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ رات گئے نامعلوم مقام پر ہونے والی رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کے ساتھ ساتھ مخالف گروپ پی آئی بی کے تمام سینیٹ امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے پرمتحدہ 2 دھڑوں میں تقسیم


رہنما ایم کیوایم پاکستان فیصل سبزواری نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی ہے اور ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ دینےمیں 5 روز کی تاخیر کی وجہ طریقہ کار کا مسئلہ تھا، ابھی تک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں تاہم حتمی امیدواروں کے نام مشاورت کے بعد طے کئے جائیں گے۔ دوسری جانب کامران ٹیسوری نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو معطل کرنے والے رابطہ کمیٹی ارکان معطل

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیوایم میں پھوٹ پڑگئی ہے اور پارٹی بظاہر دو گروپوں بہادرآباد اور پی آئی بی میں تقسیم ہوچکی ہے۔
Load Next Story