زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئے آئی ایم ایف کو 1437 کروڑ ادا

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کمی، آئی ایم ایف کو ادائیگی کے بعدصورتحال آئندہ جمعرات کو۔۔۔


Business Reporter March 29, 2013
عالمی مالیاتی فنڈ سے 2008-09 میں 8 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، فروری 2012 سے اب تک 11 اقساط میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ادا کیے جا چکے، ترجمان اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

پاکستان نے بین الاقومی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قرضے کی11 ویں قسط کی مد میں14کروڑ37لاکھ 50 ہزار ڈالرکی ادائیگی کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق 11ویں قسط کی مد میں آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 37لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کئے گئے ہیں، فروری کے آغاز پرآئی ایم ایف کو 14 کروڑ 97لاکھ ڈالرکی ایک قسط ادا ئیگی کی جا چکی ہے جبکہ فروری میں ہی 39 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی دسویں قسط کی ادائیگی بھی ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت سال 2008-09 میں 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض لیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق فروری 2012 سے اب تک2 ارب 70 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کیے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 6 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 12 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔



اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 22مارچ کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 37کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو 15 مارچ کو 12 ارب 43 کروڑ 61لاکھ ڈالر تھی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 7 ارب 45 کروڑ 5 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 7ارب 27کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 9 کروڑ 26لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی یہ مالیت آئی ایم ایف کو ادائیگی سے قبل کی ہے، آئی ایم ایف کو ادائیگی کے بعد کی صورت حال آئندہ جمعرات کو 29مارچ تک کے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں سامنے آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں