ٹھٹھہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی بچہ جاں بحق

پاؤں سے ٹکرا کر بارودی سرنگ پھٹ گئی

2 بچے 5 سالہ قربان پالاری اور 8 سالہ یار محمد بکریاں چراتے ہوئے پاک آرمی کے ٹریننگ سینٹر کے قریب چلے گئے جہاں بچھی بارودی سرنگ سے ان کا پاؤں ٹکرا گیا۔ فوٹو: وکی پیڈیا

بارودی سرنگ دھماکے سے اڑ گئی، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، ورثا کا مین قومی شاہراہ پر دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق غلام اللہ روڈ سب جیل کے نواحی گاؤں کلاکوٹ کے رہائشی 2 بچے 5 سالہ قربان پالاری اور 8 سالہ یار محمد بکریاں چراتے ہوئے پاک آرمی کے ٹریننگ سینٹر کے قریب چلے گئے جہاں بچھی بارودی سرنگ سے ان کا پاؤں ٹکرا گیا۔




جس کے باعث دھماکا ہو گیا جسکے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول اسپتال مکلی اسپتال پہنچایا گیا جہاں 8 سالہ یار محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ بچوں کے ورثا نے مین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے کر ٹائر نذر آتش کیے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
Load Next Story