کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل، تتہ پانی اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں جن میں 24 سالہ صبا آزاد اور 36 سالہ نگینہ اقصد شامل ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
Load Next Story